لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔
آل راؤنڈر ندا ڈار نے اپنی واپسی کا اعلان سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔ ندا ڈار نے کہا کہ اپنی توجہ بڑھانے اور اپنی قوت بحال کرنے کے لیے وقت نکالنے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت محنت کر رہی ہوں اور جب بھی ٹیم کو میری ضرورت ہوئی میں اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہوں، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی















