اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی، الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس میں گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا۔
گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیا، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا۔
گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیا، گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا۔
گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات اٹھارہ جون موسم کی تازہ ترین صورتحال















