لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کتنے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا اور کس کیٹیگری میں یہ راز رکھا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر ٹریک میں دیئے گئے کنٹریکٹ کو پبلک نہیں کیا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم انتخاب کا معاملہ ہے۔
سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مختلف شرائط رکھی گئی ہیں، کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میچز ان کے ٹریک کے مطابق کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کی تعداد سے آگاہ کر دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو 5 فرسٹ کلاس اور 10 لسٹ اے میچز کے لیے رکھے جانے کا امکان ہے۔
کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں چاہے وہ انٹرنیشنل اسائنمنٹ پر نہ ہوں۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر آنے والے کھلاڑی تینوں فارمیٹس کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا؟ جانیے بڑی اپڈیٹ















