اسلام آباد (اے بی این نیوز) کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ میرے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے ہے جس پر 6800 روپے مقررہ چارجز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ 8500 روپے کمانے والے غریب نہیں ہیں۔
اس پر کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنا بجلی کا کنکشن کاٹ دیں۔
کامل آغا نے کہا کہ جو شخص 100 یونٹ استعمال کر رہا ہے اسے 400 یونٹس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ کمیٹی فکسڈ چارجز کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کی سفارش کرے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بجٹ کے بعد پاور ڈویژن کو فون کرکے ان سے پوچھیں گے۔
مزید پڑھیں:ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ،بڑی خوشخبری















