کوئٹہ (اے بی این نیوز)بچپن میں پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے دونوں بازو گنوانے والے علی گوہر عزم و ہمت کی مثال بن گئے۔
علی گوہر اپنے ہاتھوں کے بجائے پیروں سے خوبصورت خاکے اورتصویریں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں، وہ آرٹ کے ساتھ ساتھ ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ اورویڈیو ایڈیٹنگ میں بھی ماہر ہیں۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ علی گوہر کا کہنا ہے کہ جب تک ہاتھ تھے ڈرائنگ خراب تھی لیکن بازو کٹنے کے بعد جب پیروں سے خاکے بنانے شروع کیے تو آرٹ نکھر گیا، حادثے کے بعد میں بالکل مایوس ہو چکا تھا لیکن فیملی نے میرا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ آرٹسٹ بن کر دنیا کو دکھاؤ۔
آرٹسٹ علی گوہر نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حال میں مایوس نہ ہوں، بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور ملک کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
مزید پڑھیں: کم عمر لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام ،دولہا گرفتار















