اہم خبریں

بڑی خبر،محرم الحرام کے موقع پر 4 تعطیلات کا امکان

بڑی خبر،محرم الحرام کے موقع پر 4 تعطیلات کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محرم 1448 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق تعطیلات ہوں گی۔ تاہم تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی محرم کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرین فلکیات کی پیشین گوئیوں کے مطابق 9 اور 10 محرم یعنی یوم عاشور 25 اور 26 جون 2026 بروز جمعرات اور جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان ہر سال 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اس دوران سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق 15 جون کو محرم الحرام کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں جب کہ ذی الحجہ 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ فلکیاتی حساب کے مطابق یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون 2026 بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

اگر یکم محرم 17 جون کو آتا ہے تو 10 محرم یعنی یوم عاشورہ 26 جون 2026 بروز جمعہ کو ہوگا تاہم محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی حتمی تاریخوں اور اس کے نتیجے میں تعطیلات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

چاند نظر آنے کے بعد وفاقی حکومت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس میں ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کی تصدیق کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، کفایت شعاری کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھانے کا ہدف مقرر

متعلقہ خبریں