اہم خبریں

بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ مری، گلیات اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،امریکا ایران معاہدے پر صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں