اہم خبریں

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی جس میں وفاقی بجٹ سے متعلق امور اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا، جس میں اتحادی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے جب کہ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان بجٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تازہ ترین اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں