اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی بجٹ 2026-27 کی اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کا امکان، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 کی بجائے 12 جون کو پیش کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ آج یا کل کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بجٹ کے بہت سے معاملات کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، وقت بہت کم ہے اور محرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ایک ہی تاریخ پر معاملات کو کیسے منظم کرنا ممکن ہے، بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی کچھ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ تاریخوں میں تبدیلی ہوگی یا کیا ہوگا، حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
مزید پڑھیں:گاڑیاں سستی ہونے کا امکان، بجٹ میں بڑا ریلیف زیر غور















