اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی بجٹ 2026-27 میں درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کی منظوری کی صورت میں ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیرف اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں بڑی کمی پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد مقامی مارکیٹ میں صارفین کو سستی اور متبادل گاڑیاں دستیاب کرانا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت کسٹم ڈیوٹی تقریباً 100 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس تجویز کے بعد درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس کا کل بوجھ تقریباً 150 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 70 فیصد تک آ سکتا ہے۔
اگر یہ اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں تو جاپانی استعمال شدہ گاڑیوں سمیت نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے جب کہ پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو میں بھی 10 سے 15 فیصد تک کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم میں بڑا ردوبدل،اہم کھلاڑی باہر















