اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان، الرٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 جون تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ 8 سے 12 جون تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کراچی میں بھی گرمی کی لہر شدت اختیار کرے گی، پارہ 40 سے 43 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، تربت اور پنجگور بھی متاثر ہوں گے، ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،تہران میں اہم معاملے پر پیش رفت

متعلقہ خبریں