اہم خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

بڑی خبر،تہران میں اہم معاملے پر پیش رفت

تہران (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تہران میں مفاہمت کی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔ ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم، منجمد فنڈز کے حجم اور ان کے اجراء کے وقت کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان انتخابات،انٹرنیٹ سروس اچانک بند

متعلقہ خبریں