اہم خبریں

عوام ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا، بیانیہ مسترد، احتجاج ناکام

عوام ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا، بیانیہ مسترد، احتجاج ناکام

مظفرآباد(‌اے بی این نیوز)‌آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے عوامی ایکشن کمیٹی کی حقیقت سامنے رکھ دی ہے .

قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ عوام ایکشن کمیٹی نے پہلے بھی دو تین بار امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی،
ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے،آزاد کشمیر کی عوام نے ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے

اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کا امن مخالف ایجنڈا ناکام، عوام نے احتجاج کا بائیکاٹ کر دیا، آج پورے آزاد کشمیر میں کاروبار معمول کے مطابق کھلے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام مکمل امن و امان کے ساتھ اپنے روزگار میں مصروف ہیں.

شاہ غلام قادر نے کہا کہ احتجاج کی کال کے باوجود آزاد کشمیر بھر میں بازار اور مارکیٹیں کھلی ہیں، آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے،شرپسند عناصر کے سامنے آزاد کشمیر پولیس نے امن و امان کو یقینی بنایا،آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں.

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے امن و استحکام پر مبنی مؤقف کو عوام، سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، آزاد کشمیر میں انتخابات پُرامن اور جمہوری انداز میں مکمل ہوں گے.


مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،محسن نقوی فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے

متعلقہ خبریں