اہم خبریں

بڑی خبر،محسن نقوی فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے

بڑی خبر،محسن نقوی فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ آج تہران روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل وہ وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی ایران کے سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خصوصی ہدایات بھی دی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں‌:مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی،ثاقب چدھڑ

متعلقہ خبریں