اسلام آباد( اے بی این نیوز) اگر آپ پاکستان سے یو کے (برطانیہ) کا ویزا اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں اور الجھن کا شکار ہیں، تو اب پریشان ہونا چھوڑ دیں! کیونکہ برطانوی ویزا کا حصول اب اتنا پیچیدہ نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، اب کوئی بھی شہری کسی ویزا ایجنٹ کی مدد کے بغیر خود گھر بیٹھے ویزا اپلائی کر سکتا ہے۔
ویزا اپلائی کرنے کا آسان طریقہ:
سرکاری ویب سائٹ کا استعمال: سب سے پہلے برطانیہ کی آفیشل ویب سائٹ gov.uk پر جائیں اور (Apply to come to the UK) کے آپشن کا انتخاب کریں۔
ویزے کی قسم:
پہلا مرحلہ یہ چیک کرنا ہے کہ آپ کو کس ویزے کی ضرورت ہے۔ عام طور پر سیاحت یا فیملی سے ملنے کیلئے ‘اسٹینڈرڈ وزٹر ویزا’ منتخب کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ آپ اپنے سفر سے 3 ماہ قبل بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
آن لائن فارم:
اب ویزا فارم کوئی بڑا کاغذی پلندہ نہیں، بلکہ ایک آسان آن لائن فارم ہے جو مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ اس میں آپ کے سفری منصوبے، مالیاتی تفصیلات (Finances) اور بیک گراؤنڈ پوچھا جاتا ہے۔ آپ اسے کسی بھی وقت ‘سیو’ (Save) کر کے بعد میں بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ:
آن لائن فارم مکمل کرنے اور فیس ادا کرنے کے بعد، آپ کو اپنے قریبی ‘ویزا فیسیلیٹیشن سروس سینٹر’ (VFS Global) کی اپوائنٹمنٹ بک کرنی ہوگی۔ پاکستان بھر میں اس کے مراکز موجود ہیں۔ وہاں صرف آپ کے فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک لیے جائیں گے، جبکہ آپ اپنا پاسپورٹ واپس اپنے ساتھ گھر لا سکتے ہیں۔
Applying for a UK visa from Pakistan? Keep calm, we’ve got you. And you don’t need a visa agent!
Here’s a step by step on what to expect with the application, when to book your appointment, and a reminder to always follow the official guidance. pic.twitter.com/mWkRj3iafw
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) June 3, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ تمام فیصلے آپ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ‘یو کے ویزاز اینڈ امیگریشن’ ہی کرتا ہے۔ لہٰذا، پراعتماد رہیں اور آج ہی خود اپلائی کریں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بڑا ردوبدل















