اہم خبریں

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بڑا ردوبدل

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بڑا ردوبدل

دبئی ( اے بی این نیوز)‌انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زرداری تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 14ویں نمبر پر آگئے ہیں اور بھارتی بلے باز شبمن گل پانچویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز کی درجہ بندی
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جب کہ انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد لمبی چھلانگ لگا کر سات درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی چار درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی درجہ بندی
آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ سرفہرست ہیں جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی سے 11ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ شاداب خان 75ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ بیٹنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں شامل نہیں تاہم محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد 20 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ٹیسٹ بولرز میں نعمان علی بدستور ساتویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اہم مذاکرات، بڑی پیش رفت کا امکان

متعلقہ خبریں