اہم خبریں

بجٹ معاملہ،علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو سخت تنبیہ کر دی

بجٹ معاملہ،علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو سخت تنبیہ کر دی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے بجٹ پاس کرنے پر سہیل آفریدی کی سرزنش کر دی۔

بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دیے گئے دھرنے میں علیمہ خانم نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر خبردار کردیا۔

علیمہ خانم نے کہا کہ آپ بجٹ کیوں پاس کر رہی ہیں، ان سے کہیں کہ پہلے مجھ سے ملیں، بانی نے پچھلے سال کہا تھا کہ مجھ سے بجٹ پر بات کریں، آپ آج ان سے بھی کہیں کہ بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کریں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الگ تھلگ کیا گیا جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی رہنماؤں کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا

متعلقہ خبریں