اہم خبریں

چلاس میں المناک سانحہ،متعدد جانوں کے ضیاع کی اطلاعات

چلاس میں المناک سانحہ،متعدد جانوں کے ضیاع کی اطلاعات

چلاس (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چلاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی جو داریل دیامر کا رہائشی ہے جبکہ سیاحوں کی شناخت علی اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر افراد کی شناخت اور ان کے آبائی علاقوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستہ اور گاڑی کا بے قابو ہونا حادثے کی ممکنہ وجوہات بتائی جارہی ہیں تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں