لاہور(اے بی این نیوز)اداکارہ مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
جوڑے کا دلکش انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، چند دن قبل حمزہ حبیب اور اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایک سادہ تقریب میں نکاح کی تصدیق کی گئی تھی۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا، دعائے خیر کے موقع پر مومنہ اقبال نے سنہرے اور ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت غرارہ پہن رکھا تھا۔
اداکارہ کے حسین انداز نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان کی تصاویر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ حمزہ حبیب نے بھی ہلکی گلابی رنگ کا کرتا شلوار زیب تن کیا ہوا تھا۔

مداحوں نے اداکارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور نئی زندگی کے آغاز کے موقع پر دعاؤں کے ساتھ ساتھ مبارکبادیں بھی دیں۔

مزید پڑھیں: ماں بننا آسان نہیں ،اشنا شاہ نے مشکلات بیان کردیں















