اہم خبریں

اسلام آباد،تیزرفتارکار2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ، 4افراد جاں بحق

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آبادکے علاقے بہارہ کہو کے اٹھال چوک پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار31 مئی اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں