اہم خبریں

شہباز شریف چین ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جہاں شہباز شریف چین ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران جنگ اور خطے میں امن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل چینی وزیراعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانی وفد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل تھے جنہیں امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کوششوں میں اہم کردار حاصل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے چین کے تعاون کو خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیا۔

پاکستانی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ دنوں میں تہران کے دورے پر بھی گئے تھے تاکہ امن کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات درست سمت میں جا رہے ہیں اور پاکستان خطے میں استحکام چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی بھی کی تھی تاہم یہ بات چیت کسی مستقل معاہدے تک نہ پہنچ سکی۔

چین نے بھی اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق شہباز شریف چین ملاقات خطے کی بدلتی صورتحال میں اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں