اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات، جانیے اہم تفصیلات

تہران (اے بی این نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی میں کمی، امن، استحکام اور مغربی ایشیا میں سلامتی سے متعلق سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کئی اہم ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور امریکا کے ساتھ جاری تنازع کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔
مزیدپڑھیں‌:مسلم کانفرنس اور متحدہ علماء کونسل کا بڑا انتخابی اتحاد، سردار عتیق احمد خان کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں