لاہور (اے بی این نیوز) وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم کے کنکشن میں تاخیر کے باعث لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے افسران کا بونس روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پر کنکشن نہیں دیے جا رہے، وزارت پاور ڈویژن نے ایس ڈی اوز، ایکسینز اور ایس ای کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل کیے گئے صارفین کے لیے نصب ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کے سابق امیر کا انتقال، نماز جنازہ ادا کر دی گئی















