اہم خبریں

عالمی سطح پر تیل سستا ہو گیا،بڑی کمی ریکارڈ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پر امید بیانات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت پانچ فیصد سے زائد کمی سے تقریباً 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ دن کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 88 سینٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 110.40 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی۔

اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 67 سینٹ کمی کے ساتھ 103.48 ڈالر فی بیرل رہا۔

امریکی صدر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد معاہدہ ہو سکتا ہے۔

اس بیان کے بعد سے سرمایہ کار عارضی طور پر پرسکون ہو گئے ہیں جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

تاہم، آبنائے ہرمز کی بندش، مشرق وسطیٰ میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹ اور ایران کے ارد گرد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اب بھی توانائی کی عالمی منڈی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:مودی کا اٹلی کی وزیراعظم کیلئے بڑا سرپرائز،ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں