اہم خبریں

ایران کے معاملے پرسعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آ گئی

ریاض (اے بی این نیوز) سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ایران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دیرپا امن کے لیے عالمی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور مذاکرات میں توسیع سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سیکیورٹی بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران کشیدگی سے بچنے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کا فوری جواب دے گا۔
مزید پڑھیں‌:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر انتخابات میں 9 جماعتیں اہل قرار

متعلقہ خبریں