اسلام آباد (اے بی این نیوز)عید الاضحیٰ( Eid al-Adha )کے موقع پر ملک بھر کے شہریوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی، کیونکہ ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین عبدالخبیر آزاد ( Abdul Khabir Azad) نے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں یکم ذوالحجہ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
چاند کی رویت کے اعلان کے بعد عید تعطیلات کے حوالے سے بھی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں 27 سے 29 مئی تک ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہونے سے شہریوں کو مسلسل 5 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے، جسے دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جبکہ اس کا تعلق فریضہ حج کی ادائیگی سے بھی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کےبیشتر علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی















