اسلام آباد (اے بی این نیوز)این ڈی ایم اے( National Disaster Management Authority) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں کیلئے ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق Islamabad سمیت پنجاب کے مختلف شہروں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے ساتھ گرج چمک، تیز ہوائیں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے، جس سے کمزور تعمیرات، درختوں، فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، محتاط ڈرائیونگ اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت کا بڑا ریلیف















