اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے باعث نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق قومی اقتصادی کونسل کااجلاس 3 جون کوجبکہ اقتصادی سروے 4 جون کوجاری کیے جانے کاامکان ہے،اس کےعلاوہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا آج ہونےوالا اجلاس بھی یکم جون تک مؤخرکردیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف 24 سے 26 مئی تک چین کاسرکاری دورہ کریں گے،جہاں وہ چینی صدراور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں خطےکی صورتحال،سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورۂ چین کےدوران پانچ ارب ڈالرمالیت کے 100 سےزائد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہونےکا امکان ہے،ذرائع کےمطابق 90 فیصدمعاہدےبزنس ٹوبزنس جبکہ 10 فیصدگورنمنٹ ٹو بزنس نوعیت کے ہوں گے۔
بزنس ٹو بزنس معاہدوں پردستخط کی تقریب 24 مئی کو منعقد ہوگی،جبکہ بیجنگ میں اہم ملاقاتیں اور اجلاس 25 مئی کو شیڈول ہیں،وزیراعظم شہباز شریف 26 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کےہمراہ اہم وفاقی وزرا اورنجی شعبے کے نمائندےبھی چین جائیں گے،وزیر اعظم نےایم او یوز پر ہفتہ وارپیشرفت کاجائزہ لینےکیلئے ہارون اخترکی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔
مزید پڑھیں: دو ماہ میں 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں،علی پرویز















