اہم خبریں

پی آئی اے کا اہم فیصلہ،مسافروں کو نئی سہولت مل گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی آئی اے (pakistan international airlines) نے اپنے مسافروں کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق سفر کرنے کے لیے اپنی پسند کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں پاکستان سے متحدہ عرب امارات اور باکو جانے والی پروازوں میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور مسافروں کے لیے لائٹ، اسمارٹ اور فریڈم پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے 3 آپشنز دیے گئے ہیں جن میں لائٹ، اسمارٹ اور فریڈم پیکجز شامل ہیں۔ متعارف کرائے گئے پیکیج میں مسافروں کو ٹکٹ کی تبدیلی، رقم کی واپسی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور لائلٹی پوائنٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:ذوالحجہ کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی

متعلقہ خبریں