اہم خبریں

فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ڈھاکہ (اے بی این نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بیرون ملک 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر کے اعزازات کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا۔

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں محمد عباس نے یہ سنگ میل میزبان کپتان نجم الحسین شنتو کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کروا کر حاصل کیا۔

اس سے قبل محمد عباس نے بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز محمود الحسن اور تنزاد حسن کو بھی آؤٹ کیا تھا۔ تیسری وکٹ کے بعد وہ بیرون ملک 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چھٹے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے۔ ان سے پہلے وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل اس فہرست میں شامل ہیں۔

36 سالہ محمد عباس نے 2017 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 51 اننگز میں 109 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں سے صرف 9 وکٹیں پاکستانی سرزمین پر حاصل کیں جبکہ باقی غیر ملکی سرزمین پر حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس نے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے میچ کی دوسری گیند پر محمود الحسن کی وکٹ حاصل کی اور پھر تنزاد حسن کو پویلین بھیج کر بنگلہ دیش کی ابتدائی مزاحمت کو توڑ دیا۔
مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن 2026، سیاسی میدان سج گیا، 24 حلقوں میں 403 امیدوار مدمقابل

متعلقہ خبریں