اہم خبریں

گلگت بلتستان الیکشن 2026، سیاسی میدان سج گیا، 24 حلقوں میں 403 امیدوار مدمقابل

گلگت (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان( Gilgit-Baltistan) انتخابات 2026 کیلئے سیاسی میدان مکمل طور پر سج گیا، جہاں 24 حلقوں میں مجموعی طور پر 403 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی بی اے 2 گلگت ٹو 40 امیدواروں کے ساتھ سب سے بڑا انتخابی میدان بن گیا ہے، جبکہ استور ٹو میں 33 امیدواروں کے باعث سخت مقابلے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

سکردو، گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ اور نگر سمیت مختلف اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ بلتستان ڈویژن کے حلقوں میں انتخابی گہما گہمی مزید تیز ہو گئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، جبکہ جی بی اے 7 سکردو ون اور جی بی اے 10 سکردو فور میں سیاسی جوڑ توڑ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

دوسری جانب گانچھے تھری کو سب سے کم امیدواروں والا حلقہ قرار دیا گیا ہے۔ عوام کی نظریں اب گلگت بلتستان کے بڑے سیاسی معرکوں پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں‌:انمول پنکی کسٹمرز کو منشیات کیسے پہنچاتی تھی؟طریقہ کار سامنے آگیس

متعلقہ خبریں