اہم خبریں

9 مئی کیس،سابق اراکین اسمبلی سمیت 4 رہنما بری

لاہور (اے بی این نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے 9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر سمیت 4 رہنماؤں کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 9 مئی اور عدم ثبوت کے باعث گھیراؤ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور سابق صوبائی رکن راجہ اظہر سمیت چار رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

استغاثہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے سابق ایم این اے فہیم خان اور ایم پی اے راجہ اظہر سمیت چار رہنماؤں کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

عدالت نےدو ملزمان شاہنواز جدون،شہزاد کو بھی بری کردیااورملزمان کی جانب سے وکلاء اقرار اسلام اور صائمہ اقرار پیش ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کے دوران آتشزدگی اور بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان انڈر 19 ٹیم،انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں