اہم خبریں

بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم شدید

لاہور (اے بی این نیوز)این ڈی ایم اے( National Disaster Management Authority )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال 3 سے 4 ماہ قبل جاری کیے گئے پیشگی موسمی جائزے کے مطابق ہے، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر مون سون قومی کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادارے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ شہریوں کو بروقت معلومات کے لیے سرکاری ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے بجلی درآمد کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں