اہم خبریں

بنگلہ دیش ٹیسٹ،پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع

بنگلہ دیش (اے بی این نیوز)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم( Pakistan national cricket team )میں سلہٹ ٹیسٹ کیلئے دو اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کی جگہ سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کر کے خرم شہزاد کو موقع دیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی جگہ اذان اویس اور کپتان شان مسعود اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں، جبکہ عبداللہ فضل ون ڈاؤن اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل اور محمد رضوان کو ایک اور موقع ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سہلٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم (Sylhet International Cricket Stadium) میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کی پیشگوئی کے باعث فائنل الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا، جبکہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم( Bangladesh national cricket team )نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کا بجلی کے معاملے پر اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں