اہم خبریں

بڑا سیاسی دھچکا، پیپلزپارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

گلگت بلتستان( اے بی این نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش(Sadia Danish) کی خالہ نے اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق نئی سیاسی شمولیت کا اعلان مقامی سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا، جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے افراد کا خیر مقدم کیا۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس شمولیت کو گلگت بلتستان کی مقامی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے سیاسی منظرنامے پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی میں عوامی اعتماد بڑھ رہا ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں‌:پوری قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،دشمن کی ہر سازش ناکام ہوگی، جویریہ ظفر آہیر

متعلقہ خبریں