اہم خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا بڑا فیصلہ،آئینی بل جمع

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کے لیے قانونی حکومت کا بل تیار کیا ہے جسے منظوری کے لیے گارڈین کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اگر یہ بل گارڈین کونسل سے منظور ہو جاتا ہے تو یہ باقاعدہ قانون بن جائے گا اور پاسداران انقلاب کو آبنائے ہرمز سے ٹول اور ٹیکس وصول کرنے اور بحری جہازوں کو اجازت دینے یا انکار کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

اس حوالے سے ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا ہے کہ جیسے ہی ایرانی پارلیمنٹ اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی اس بل کی منظوری دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں بل کی منظوری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:قاسم مجید کے قلمدان پر سوالیہ نشان،سگریٹ مافیا کو کھلی مل گئی

متعلقہ خبریں