اسلام آباد (اے بی این نیوز) جنگ حق کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈائیورژن پلان جاری کر دیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جنگِ حق کی تقریبات کے سلسلے میں شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشن نافذ رہے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک، فیصل ایونیو تک بھی بند رہے گا۔ موٹروے سے مری جانے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو اور کرنال شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مری اور بہارہ کہو سے موٹروے جانے والوں کو مری روڈ اور آئی جے پی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریڈ زون سے راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو استعمال کریں گے جب کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو فقیر آپی روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح مری سے روات جانے والے پارک روڈ اور لہترڑ روڈ استعمال کریں گے جبکہ پشاور موڑ سے روات جانے والوں کو نائنتھ ایونیو، اسٹیڈیم روڈ اور راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 12 بجے تک ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا جب کہ 10 مئی کو صبح 4 بجے سے 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں:ایک سال مکمل،معرکہ حق کی فتح پر شاندار تقریب کا اعلان















