لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات 22 مئی سے 2 اگست تک دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حتمی اعلان کا فیصلہ 11 مئی کو کیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ موسم گرما کے دوران سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کا مقصد طلباء کی تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی سال کے شیڈول اور طلباء کی سہولت کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں اہم گرفتاریاں، ہنگامہ برپا















