اہم خبریں

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں 21 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت 287 روپے 54پیسے سے کم کر کے 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ائیر لائنز ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارشیں،الرٹ جاری

متعلقہ خبریں