اسلام آباد(اے بی این نیوز)مٹی کا تیل 41 روپے80 پیسے فی لیٹر سستا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت















