ڈھاکہ (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابراعظم بائیں گھٹنے میں انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا تفصیلی معائنہ کررہا ہے اوران کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل میرپور، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کیلئے بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان جلد صحتیاب ہوکر میدان میں واپسی کریں گے۔
مزید پڑھیں: خشم پورٹ اور بندرعباس پر حملوں کے بعد تہران میں فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ















