مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایرانIran کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی پالیسیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران کو جھکانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ایک بار پھر غلط اندازوں پر فیصلے کر رہی ہیں، جس کے نتائج پورے خطے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے اور ملک کو سرنڈر کروانے کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق امریکا معاشی دباؤ کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی امید لگائے بیٹھا ہے، تاہم ایرانی قوم اپنی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بڑا حادثہ، طیارہ تباہ، پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دشمن کی جانب سے غلط معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے خطے میں مزید عدم استحکام کو جنم دے سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔















