اہم خبریں

معروف مذہبی شخصیت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کو شہید کردیا گیا

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے معروف مذہبی شخصیت، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کو شہید کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جس میں ملزمان فائرنگ کے بعد فوری طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا، درآمدات میں نمایاں اضافہ

متعلقہ خبریں