اہم خبریں

پی ایس ایل فائنل،بابر اعظم کا اہم فیصلہ؟

لاہور (اے بی این نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور ٹرافی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹرافی اٹھانا ہر کپتان کا خواب ہوتا ہے۔ فائنل میں کم دباؤ کے ساتھ کھیلے تو نتائج اچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں پریشر ہوتا ہے، فائنل میں بھی پریشر ہوتا ہے لیکن اگر پلان پر عمل کرتے ہوئے اپنی نبض کو قابو میں رکھیں تو صورتحال بہتر ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں تنقید کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکتا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں، تنقید ہوتی ہے، میں نے اپنا مائنڈ سیٹ نارمل رکھا اور فطری کھیل کھیلا، جس سے میری کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کا مومینٹم اور کمبی نیشن بہت اچھا رہا ہے، ہم مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے فائنل میں پہنچے ہیں، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے مجھے اوپننگ کا کردار دیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کے بیٹنگ نمبر بدلتے رہتے ہیں، مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے، حالات کے مطابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، فی الحال تمام تر توجہ فائنل پر مرکوز ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے صرف تراشنے کی ضرورت ہے، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے ضروری ہے، ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ سٹیڈیم بھر جائے گا، شائقین کو آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اجازت دینے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر،موٹروے حادثے میں اموات

متعلقہ خبریں