اہم خبریں

کیا عمران خان رہا ہوں گے؟بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کے تحفظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور منتخب پارلیمنٹ کو بااختیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پرامن ہوگی مگر ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی کی سیاست کا محور عمران خان ہیں اور ان کی رہائی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت کو دبایا نہیں جا سکتا اور ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں اسد قیصر، لطیف کھوسہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک پرامن ہوگی اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے جاری رکھی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں جلسوں اور ریلیوں کے ذریعے عوام کو متحرک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سےمتعلق بڑا حکومتی فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں