سرگودھا (اے بی این نیوز) سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے کو 5 افراد نے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان تشدد کے بعد زخمی حالت میں متاثرہ شخص کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ نوید لطیف نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ دو ملزمان موسیٰ خان اور رانا مسکن ان کے بیٹے کو پہلے بھی تنگ کرتے تھے۔
پولیس پاکستان نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یہودیوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ،ویڈیو وائرل















