اہم خبریں

یہودیوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ،ویڈیو وائرل

لندن (اے بی این نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک چاقو بردار شخص نے دو یہودی راہگیروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک بزرگ شہری کے گلے پر وار کیا اور بعد ازاں دوسرے شخص کو بھی نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ملزم نے گرفتاری سے قبل پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے لیا گیا۔


زخمی افراد میں سے ایک کی عمر 70 سال سے زائد اور دوسرے کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے۔ دونوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بزرگ شہری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی پر حملہ قابلِ قبول نہیں۔ لندن کے میئر صادق خان نے بھی کہا کہ معاشرے میں نفرت انگیزی کی کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:تہلکہ خیز بیان،ایران کی جانب سے اہم خبر

متعلقہ خبریں