اہم خبریں

تہلکہ خیز بیان،ایران کی جانب سے اہم خبر

تہران (اے بی این نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ موجودہ تنازع کا حل جنگ نہیں بلکہ صرف سفارتکاری ہے، اور یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کے بغیر کوئی بھی راستہ دیرپا یا قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق ایران تنازع کے خاتمے کے لیے ایک کے بعد ایک تجاویز پیش کر رہا ہے جو مساوی حقوق کی بنیاد پر ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، جبکہ وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:حیران کن رپورٹ،چین کے طیاروں کا راز سامنے آگیا

متعلقہ خبریں