واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے دی گئی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جوہری معاہدے تک ایران پر عائد ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں ایران پر ممکنہ طویل پابندیوں کے عالمی آئل مارکیٹ پر اثرات پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اور اس مقصد کے لیے سخت پالیسی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں:گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ















