اہم خبریں

گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک میں گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہری کے لیے ریڈ اور وائٹ میٹ خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 511 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ایک مرغی کی قیمت 1200 سے 1300 روپے تک جا رہی ہے۔

ادھر مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو کے مقابلے میں مارکیٹ میں 3500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے کے بجائے 1400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے باعث گوشت خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد اور متعلقہ ادارے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑا دعویٰ،اہلخانہ لاعلم،عمران خان ہسپتال میں

متعلقہ خبریں